نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا کہنا ہے کہ گزشتہ 9 ماہ ہم نے ضائع کردیے، نظر ہی نہیں آتا تھا کہ آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کی حکومت ہے۔
آزاد کشمیر اسمبلی اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے سردار تنویر الیاس کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں 3 ماہ میں حقیقی معنوں میں تحریک انصاف کی حکومت نظر آئےگی۔
تنویر الیاس نے کہا کہ جو مہاجرین آئے ہیں انہیں تمام بنیادی سہولیات فراہم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ مظفر آباد یونیورسٹی کا نام سید علی گیلانی کے نام سے موسوم کیا جائے گا۔
بعد ازاں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا۔
Comments are closed.