بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

میجرحارث تشدد، 4 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر CIA کے حوالے

لاہور میں میجرحارث کو تشدد کا نشانہ بنانے والے 4 ملزمان کو عدالت نے چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی آئی اے کے حوالے کردیا۔

لاہور کے جوڈیشل مجسٹریٹ تصور اقبال خان نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

ملزمان کو دوبارہ 22 اپریل کو پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

راولپنڈی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے…

سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے 10 دن کا ریمانڈ مانگا تھا۔

ن لیگ کے رہنما سلمان رفیق اور حافظ نعمان کے گارڈز پر میجر حارث پر تشدد کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بننے والے میجر حارث کی سی ایم ایچ لاہور میں عیادت کی۔

اس موقع پر انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ قانون اپنا راستہ بنائے گا، واقعے کے ذمہ داران گرفتار کرلئے گئے ہیں، انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے، کسی کوقانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.