آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس اسپیکر چوہدری انوار الحق کی زیر صدارت شروع ہوگیا۔
ایوان میں ممبران کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، تحریک انصاف کے وزارتِ عظمیٰ کےامیدوار سردار تنویر الیاس اسمبلی پہنچ گئے جبکہ سردار عبدالقیوم نیازی بھی اسمبلی میں موجود ہیں۔
اس سے قبل وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے سمری پر دستخط کیے، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج صبح ساڑھے 10 بجے شروع ہونا تھا جس میں 14ویں وزیراعظم کا انتخاب ہونا ہے۔
ذرائع کے مطابق سردار میر اکبر اور حافظ حامد رضا نے وزیراعظم عبدالقیوم نیازی کو منایا، اجلاس طلب کرنے سے متعلق سمری صدر آزاد کشمیر کو بھیجی گئی۔
پاکستان تحریک انصاف نے سردار تنویر الیاس کو وزراتِ عظمیٰ کیلئے نامزد کر رکھا ہے جبکہ اپوزیشن نے وزیراعظم کے انتخاب میں بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف 32 اراکین کے ساتھ ایوان میں سرفہرست ہے، اپوزیشن کے بائیکاٹ پر سردار تنویر الیاس بلامقابلہ وزیراعظم منتخب ہوجائیں گے۔
تحریک انصاف کو مسلم کانفرنس کی بھی حمایت حاصل ہے، 27ارکان کی سادہ اکثریت سے وزیراعظم کا انتخاب کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیرمیں 1985 سے پارلیمانی نظام چل رہا ہے۔
Comments are closed.