my uber hookup my senior hookup reviews secure hookup site hookup Suplee PA hookup Longmeadow

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی والوں نے اپنے ارکان کی ہارس ٹریڈنگ کی، چوہدری لطیف اکبر

اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر اسمبلی چوہدری لطیف اکبر کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) والوں نے اپنے ارکان کی ہارس ٹریڈنگ کی۔

مظفرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ ہم ہارس ٹریڈنگ کا بائیکاٹ کریں گے، اسمبلی اجلاس بھی غیرآئینی طریقے سےطلب کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہوٹل میں پانچ روز سے معلوم نہیں کیا ہورہا ہے، ہونا یہ چاہئے تھا کہ پی ٹی آئی اپنی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلاتی۔

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے سمری پر دستخط کر دیئے، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج صبح ساڑھے 10 بجے ہوگا جس میں 14ویں وزیراعظم کا انتخاب کیا جائے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسمبلی میں اسپیکر سمیت کوئی بھی ہماری بات سننے کو تیار نہیں، ان کے گرو عمران خان نے بھی آئین اور قانون کو تسلیم نہیں کیا تھا اور آج کے اجلاس میں بھی طریقہ کار کی پاسداری نہیں کی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.