بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کینیڈا، مسجد میں فائرنگ، 5 نمازی زخمی

کینیڈا کے علاقے ٹورنٹو کی مسجد سے نکلنے والے نمازیوں پر فائرنگ کے واقعے میں 5 نمازی زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹورنٹو کی مسجد میں اس وقت فائرنگ کی گئی جب عشاء کی نماز ادا کرنے کے بعد نمازی مسجد سے گھروں کی جانب رواں دواں تھے۔

کینیڈا میں مسلمان خاندان کو ٹرک سے کچلنے کے دہشتگردی کے واقعے میں قتل ہونے والی 44 سالہ مدیحہ سلمان انوارمینٹل انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کے آخری مراحل میں تھیں جبکہ بیٹی نویں جماعت کے امتحان دے رہی تھی۔

فائرنگ کے نتیجے میں 5 نمازی زخمی ہوئےجنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔

ٹورنٹو پولیس ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان ڈیوڈ ریڈزک کے مطابق مسلح شخص نے مسجد سے باہر نکلنے والے نمازیوں کے ایک گروپ پر فائرنگ کی اور فرار ہوگیا۔ 

ڈیوڈ ریڈزک نے مزید کہا کہ زخمیوں کو مذہبی عقائد کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا یا کوئی ذاتی رنجش تھی اس کا تعین کرنا ابھی باقی ہے۔

مسلم کمیونٹی نے فائرنگ واقعے کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.