وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی نے سمری پر دستخط کر دیئے، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج صبح ساڑھے 10 بجے ہوگا جس میں 14ویں وزیراعظم کا انتخاب کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سردار میر اکبر اور حافظ حامد رضا نے وزیراعظم عبدالقیوم نیازی کو منایا، اجلاس طلب کرنے سے متعلق سمری صدر آزاد کشمیر کو بھیج دی گئی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف نے سردار تنویر الیاس کو وزراتِ عظمیٰ کیلئے نامزد کر رکھا ہے جبکہ اپوزیشن نے وزیراعظم کے انتخاب میں بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف 32 اراکین کے ساتھ ایوان میں سرفہرست ہے، اپوزیشن کے بائیکاٹ پر سردار تنویر الیاس بلامقابلہ وزیراعظم منتخب ہوجائیں گے۔
تحریک انصاف کو مسلم کانفرنس کی بھی حمایت حاصل ہے، 27ارکان کی سادہ اکثریت سے وزیراعظم کا انتخاب کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ آزاد کشمیرمیں 1985 سے پارلیمانی نظام چل رہا ہے۔
Comments are closed.