پنجاب اسمبلی میں لڑائی جھگڑے کی سی سی ٹی وی پولیس نے حاصل کرلی۔ پولیس نے سیکرٹری اسمبلی سے ایوان میں جھگڑے کی فوٹیج مانگی تھی جو فراہم نہیں کی گئی تھی۔
پولیس کے اعلیٰ حکام نے سیکرٹری اسمبلی سے فوٹیج کے لیے مذاکرات کیے، انکار پر پولیس نے سی سی ٹی وی ریکارڈ اپنے قبضے میں لے لیا۔
رپورٹس کے مطابق پولیس اسمبلی میں واقع سی سی ٹی وی کا سسٹم بھی ساتھ لے گئی تھی۔
علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی میں مار پیٹ میں پیش پیش چہروں کی بھی اب مختلف وڈیوز سامنے آنے کے بعد شناخت ہونے لگی ہے۔
وڈیوز کے مطابق ارکان نے پولیس اہلکار کے ساتھ کھینچا تانی کی، دھکے دیے اور انہیں گھیر کر مار پیٹ کی۔
Comments are closed.