شہر قائد کے باغ جناح میں جلسے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کراچی کے شہریوں کے نام ایک پیغام شیئر کیا ہے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ گزشتہ شب ہمارے جلسے کی نہایت پُرجوش اور یادگار حمایت پر میں اہلِ کراچی کا مشکور ہوں۔
عمران خان نے کہا کہ یہ مقامی سہولت کاروں اور بدعنوان سیاسی مافیا کی معاونت سے حکومت کی تبدیلی کی غیر ملکی سازش کے خلاف پاکستان کی خود مختاری و جمہوریت (کے بقاء و تحفظ) کی جنگ ہے۔
Comments are closed.