بچوں کی نگہداشت یا انہیں پڑھانے والے کے بارے میں تو آپ نے کافی کچھ سنا ہوگا لیکن بچوں کے نام رکھنے کے لیے پیشہ وارانہ خدمات حاصل کرنے کے بارے میں شاذ و نادر ہی سنا ہوگا۔
لیکن امریکا کے شہر نیویارک کی 33 سالہ ٹیلر اے ہمفرے بچوں کے نام رکھنے کے پیشے سے منسلک ہیں اور وہ لوگوں کو انکے بچے کا نام اس کی شخصیت، خاندان کے پس منظر اور دیگر عوامل کے مطابق نکال کر دینے کے لیے لوگوں سے بھاری رقوم بطور فیس وصول کرتی ہیں۔
ٹیلر ہمفرے کی گزر بسر اسی آمدنی سے ہوتی ہے وہ بطور فیس 1500 سے 10 ہزار ڈالرز تک وصول کرتی ہیں۔
ان کی خدمات کا آغاز ایک فون کال سے ہوتا ہے اور ایک فہرست دی جاتی ہے، جس میں روایتی نام ہوتے ہیں۔ ساتھ ہی ایک سوالنامہ ہوتا ہے جس کا جواب دینا ہوتا ہے۔
اس میں آپشن ہوتا ہے جن میں جینیاتی تحقیق، برانڈ اور خاندانی کاروبار بشمول نام کا چناؤ شامل ہوتا ہے۔
خاندان کی جانب سے یہ سوالنامہ پُر ہونے کے بعد یہ خاتون اس کی مطابق بچے کا نام تجویز کرتیں اور اسی کی وہ فیس بھی وصول کرتی ہیں۔
Comments are closed.