اپوزیشن مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی 3 صوبوں میں شکست سے دوچار ہوئی ہے۔
ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ملک کے تین صوبوں سندھ، بلوچستان، خیبر پختون خوا میں شکست ہوئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنی ساکھ بچانے کے لیے پنجاب میں ڈسکہ کے ضمنی انتخابات میں دھاندلی کی۔
ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ پریزائیڈنگ افسران کو اغوا کیا گیا، مغوی افسران واپس آئے اور جو نتائج سامنے لائے گئے، اُن میں پی ٹی آئی آگے ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ کئی گھنٹے پولنگ اسٹیشن بند کردیے گئے تھے، اغوا کے بعد واپس آنے والے پریزائیڈنگ افسران نے رزلٹ شیٹ دی اور وہ پڑھی گئی۔
احسن اقبال نے کہا کہ اغوا کے بعد واپس آنے والے پریزائیڈنگ افسران کے نتائج جب پڑھے گئے تو عملہ مسکراتا رہا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات میں انتظامیہ کو استعمال کیا۔
Comments are closed.