بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

رپورٹ دیکھ کر فیصلہ ہو گا کہ حلف کس نے لینا ہے: گورنر پنجاب

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ رپورٹ دیکھنے کے بعد فیصلہ ہو گا کہ حلف کس نے لینا ہے، میں ایک سیاسی کارکن ہوں اور میرے پاس آئینی عہدہ ہے۔

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ چوہدری پرویز الہٰی کی عیادت کرنے کے لیے لاہور میں واقع ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے چوہدری پرویز الہٰی سے ان کی خیریت دریافت کی۔

ڈپٹی اسپیکر لاہور کے آفس سے گورنرہاؤس کو حمزہ شہباز کی بطور وزیرِ اعلیٰ پنجاب کامیابی کا نوٹیفکیشن موصول ہو گیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کل پنجاب اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی افسوس ناک ہے، وزیرِ اعلیٰ کے حوالے سے رپورٹ سیکریٹری پنجاب اسمبلی نے میرے آفس میں جمع کرا دی ہے۔

عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ حمزہ شہباز سے حلف لینے کا ابھی فیصلہ نہیں کیا، حمزہ شہباز سے حلف لینے کا فیصلہ آئینی ماہرین سے مشاورت کے بعد کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی فیصلہ کروں گا، آئین اور قانون کے تحت کروں گا، اسمبلی میں ہنگامہ آرائی سے متعلق رپورٹ ابھی موصول نہیں ہوئی۔

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے حمزہ شہباز سے تاحال وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا حلف لینے کا فیصلہ نہیں کیا۔

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی بڑی وضع داری سے ایوان چلاتے رہے ہیں، ان پر تشدد کی مذمت کرتا ہوں۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ عدلیہ کی آزادی کے لیے ڈنڈے کھائے ہیں، جیلیں کاٹی ہیں، جبکہ دوسری جماعتوں کے لیڈر لندن اور جدہ میں بیٹھ کر عیاشیاں کر رہے تھے۔

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سب کا کردار قوم کے سامنے آ گیا ہے، قوم فیصلہ خود کرے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.