hookup by tinder arduino led hookups hookups skateboards shirts being honest about wanting hookup reddit my senior hookup reviews

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نو منتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے کون حلف لے گا؟

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے حمزہ شہباز سے تاحال وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا حلف لینے کا فیصلہ نہیں کیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ گورنر پنجاب نے حلف لینے سے انکار کیا تو اسپیکر پنجاب اسمبلی حلف لینے کے مجاز ہوں گے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے بھی حلف لینے سے انکار کیا تو صدرِ مملکت حلف کے لیے مجاز شخصیت کو نامزد کریں گے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ صدرِ مملکت چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو حلف لینے کے لیے نامزد کر سکتے ہیں۔

ڈپٹی اسپیکر لاہور کے آفس سے گورنرہاؤس کو حمزہ شہباز کی بطور وزیرِ اعلیٰ پنجاب کامیابی کا نوٹیفکیشن موصول ہو گیا۔

واضح رہے کہ نو منتخب وزیرِ اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز آج رات عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس لاہور میں رات 8 بجے ہو گی۔

حمزہ شہباز کی حلف برداری کی تقریب میں ان کے والد وزیرِ اعظم شہباز شریف اور تایا زاد بہن مریم نواز بھی شرکت کریں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.