hookup Vincentown New Jersey best hookup apps that aren't a scam hookup Longmeadow black gay hookup hookup Cresskill New Jersey

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پرویز الہٰی کا یہ کیسا بازو ٹوٹا تھا جو دو منٹ میں جڑ گیا: رانا مشہود

مسلم لیگ ن پنجاب کے رہنما رانا مشہود نے پرویز الہٰی پر تشدد کی تردیدکرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ یہ کیسا بازو ٹوٹا تھا جو دو منٹ میں جڑ گیا۔

مسلم لیگ ن پنجاب کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ سمیت دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا مشہود نے پرویز الہٰی پر ذاتی غنڈوں کی مدد سے اسمبلی پر قبضے کی کوشش کا الزام لگا دیا۔

انہوں نے کہا کہ ویڈیو نکال لی ہے، جو جو آیا ہے اس کے خلاف ایکشن ہوگا، پی ٹی آئی نے قوم کو بدتمیزی سکھائی ہے، اسمبلی کے گرد تاریں لگا کر نو گو ایریا بنا دیا گیا۔

مسلم لیگ (ق) کے سینئرچوہدری پرویز الہٰی نے نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز پر اندراج مقدمہ کےلیے درخواست پولیس کو دے دی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا ہے کہ ہم سے بلوچستان کی حکومت لی گئی، سینیٹ کا الیکشن لیا گیا، ہم ہمیشہ اداروں کومضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔

رانا مشہود نے کہا کہ کل پنجاب اسمبلی میں جو ہوا وہ جمہوریت کے لیے بدترین دھبہ ہے، کل پرویز الہٰی اور پی ٹی آئی کا اصل چہرہ عوام نے دیکھ لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہر قیمت پر اقتدار سے چمٹے رہنا چاہتے ہیں، انہیں پاکستان سے محبت نہیں ہے، ڈپٹی اسپیکر صاحب ایوان میں آئے تو ان پر حملہ کیا گیا۔

لاہورمسلم لیگ کے رہنما پرویزالٰہی نےالزام…

ن لیگی رہنما نے کہا کہ آج تک نہیں دیکھا کہ اسمبلی پر غنڈوں کی مدد سے قبضہ کیا گیا ہو، ڈپٹی اسپیکر نے پولیس کو اس لیے بلایا کیونکہ پہلے ان پر حملہ کیا گیا تھا۔

اس موقع پر عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کو بار بار تاخیر کا شکار کیا گیا، کل پرائیویٹ لوگوں کو وردیاں پہنائی گئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.