پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے عمران خان کی تقریر سے قبل ایک بیان میں کہا کہ عوام پیرنٹل گائیڈنس کے اصول کے تحت اپنے بچوں کو ٹی وی سے دور رکھیں، کچھ دیر بعد بداخلاقی اور بدتہذیبی کی غلاظت ٹی وی اسکرینوں سے ابلنے والی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میڈیا سے بھی درخواست ہے کہ ڈیلے میکنزم استعمال کریں تاکہ قوم گالیاں سننے سے بچ سکے۔
واضح رہے کہ کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ رات 12 بجے عدالتیں کھلنے کی بات میرے دل میں رہے گی، سپریم کورٹ کو کم سے کم اس مراسلے کی تحقیقات کروانی چاہیے تھی۔
عمران خان نے کہا کہ عزت مآب ججز، جب کھلی منڈی لگی تھی، کیا آپ کو ایکشن نہیں لینا چاہیے تھا؟ میں بڑی عزت سے پوچھتا ہوں کہ کیا سپریم کورٹ کو ازخود نوٹس نہیں لینا چاہیے تھا؟
Comments are closed.