gay clubs for hookups what is hud hookup app california hookup bar asian girls gay vegas hookup my senior hookup reviews instant sex hookup sites

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی جلسہ گاہ میں لائٹنگ اسٹینڈ گرگیا ، 3 افراد زخمی

کراچی میں مزار قائد سے متصل جناح گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں لائٹس کا ٹاور گرنے سے پی ٹی آئی کے 3 کارکن زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق جناح گراؤنڈ میں جلسہ گاہ کو روشن رکھنے کے لئے مختلف مقامات پر 18 سے 20 فٹ بلندٹاورز نصب کئے گئے ہیں جن پر بھاری سرچ لائٹ نصب کی گئی ہیں۔

جلسہ گاہ میں کچھ من چلے ان ٹاورز پر چڑھ گئے، جس سے ایک ٹاور گر گیا۔ لائٹس ٹاور گرنے سے بلندی پر موجود پاکستان تحریک انصاف کے تین کارکن زخمی ہوگئے۔ جنہیں جلسہ گاہ میں موجود کارکنوں نے جناح گراؤنڈ سے باہر نکالا اور وہاں موجود ایدھی فاؤنڈیشن کے عملے کے حوالے کیا۔

 ایدھی ترجمان کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

 اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے پی ٹی آئی کارکنوں میں 20 سالہ ناظم شیخ، 28 سالہ جہانگیر اور 40 سالہ اکبر علی شامل ہیں جنہیں طبی امداد دے دی گئی ہے۔ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ذرائع کے مطابق متعدد دیگر افراد کو بھی چوٹیں آئی ہیں تاہم انہیں اسپتال نہیں لے جایا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.