خاتونِ اول تہمینہ درانی کا بتانا ہے کہ وہ بلقیس ایدھی پر ایک کتاب لکھ رہی ہیں، ارادہ ہے کہ دو ماہ میں کتاب مکمل ہوجائے۔
تہمینہ درانی نے جیونیوز سے گفتگو میں کہا کہ بلقیس ایدھی میری ماں کی طرح تھیں، ایدھی صاحب کے بچے میرا خاندان ہے، یہ میرا گھر ہے۔
واضح رہے کہ دکھی انسانیت کی محسن ، مادر پاکستان، عبدالستار ایدھی کی بیوہ بلقیس ایدھی کی میمن مسجد کھارادر میں نمازجنازہ ادا کی گئی ، جس میں لاکھوں چاہنے والے شریک ہوئے۔
بلقیس ایدھی کو سرکاری اعزازکے ساتھ میوہ شاہ قبرستان میں سپردخاک کیا جائے گا۔
Comments are closed.