آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔
اسپیکر اسمبلی اور سیکریٹری اسمبلی کو گزشتہ روز ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے قائدِایوان کے انتخاب کے لیے جاری کارروائی کو روکنے کا حکم دیا تھا۔
ہائی کورٹ کے حکم پر تحریکِ انصاف کے وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار سردار تنویر الیاس نے سپریم کورٹ میں اپیل دائرکی تھی۔
عدالتی حکم کے باوجود آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس آج دوبارہ ہوا۔
پینل آف چیئر مین میں شامل ماجد خان کی صدارت میں ہونے والا اسمبلی کا اجلاس کچھ دیر بعد غیر معینہ مدت کے لے ملتوی کر دیا گیا۔
Comments are closed.