بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

توشہ خانہ اسکینڈل: الزام تو کوئی اچھا ڈھونڈ لو، فواد چوہدری کا احسن اقبال کو جواب

رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے توشہ خان اسکینڈل پر احسن اقبال کے ٹوئٹ پر انہیں کوئی اچھا الزام ڈھونڈنے کا کہہ دیا۔

احسن اقبال نے فواد چوہدری کے عمران خان کے توشہ خانے سے مہنگی جیولری بیچنے کے اعتراف کرتے خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔

ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’میری گھڑی ، میری مرضی ، میں نے بیچی، بات اتنی سادہ نہیں ہے۔‘

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’وہ گھڑی پاکستان کے وزیر اعظم کو دو طرفہ تعلقات کے اعزاز میں تحفہ میں ملی تھی وہ بازار میں بیچنے کے لیے نہیں ملی تھی۔‘

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے بازار میں گھڑی نہیں بلکہ پاکستان کی عزت بیچی ہے، شرمناک کام!

گھڑی 5کروڑ کی ہو یا10کروڑ کی اگر میری ہے اور میں نے بیچ دی تو اس پر کوئی اعتراض بنتا نہیں: فواد

اس ٹوئٹ کے جواب میں فواد چوہدری نے لکھا کہ ’الزام تو کوئی اچھا ڈھونڈ لو نہیں مل رہا تو ایسے احمقانہ الزامات لگا رہے ہیں جن کا نہ سر ہے پیر۔‘

انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ ریکارڈ سرکار کا ریکارڈ ہے تحفہ ملتا ہے جمع ہوتا ہے خریدنا ہو اس کی قیمت لگتی ہے جو خزاے میں جمع ہوتی ہے، ‘

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ لوگوں نے تحفے چوری کر کے بیچے، خریدتے تو کیس نہ بنتا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.