dknight magicbox ii bluetooth hookup instant sex hookup sites hookup Hawleyville what is hud hookup app free amarillo hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈپٹی اسپیکر نے استعفی دیا اب ووٹنگ کی ضرورت نہیں، ایاز صادق

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کے استعفے کے بعد اب ووٹنگ کی ضرورت نہیں۔

 ایاز صادق نے کہا کہ پی ٹی آئی کے استعفوں پر نئے اسپیکر پراسیس شروع کریں گے۔

ایاز صادق نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ اجلاس کیسے کل تک ملتوی کر سکتے ہیں، آج ووٹنگ لازمی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ استعفے نہیں ، استعفی اپنی ہینڈ رائٹنگ میں ہونا چاہیے۔

ایاز صادق کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کی رولنگ کے مطابق استعفیٰ دینے کا طریقہ کار واضح ہے، استعفیٰ گواہوں کی موجودگی میں اسپیکر کو پیش کیا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا استعفیٰ سیکریٹری قومی اسمبلی کے دفتر کو موصول ہو گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز اشرف نے اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیئے۔

راجہ پرویز اشرف کے تجویز اور تائید کنندہ خورشید شاہ اور نوید قمر ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے کسی اور نے کاغذاتِ نامزدگی جمع نہیں کرائے۔

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس صورتِ حال میں راجہ پرویز اشرف بلا مقابلہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہو سکتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.