بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی کے ناراض اراکین کا استعفے نہ دینے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ ہم قومی اسمبلی سے استعفے نہیں دے رہے، بلکہ ایوان میں رہ کر بھرپور کردار ادا کریں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ ریاض نے کہا کہ ہمارا جو بھی کردار ہوگا وہ اسمبلی میں بیٹھ کرادا کریں گے، امید کرتے ہیں حکومت صحیح سمت میں چلے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوٹا صرف ایک ہے اور وہ عمران خان ہے، انہیں چاہیے تھا اپوزیشن میں بیٹھتے اور حکومت کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم پی ٹی آئی میں ہیں اور اس کا حصہ ہیں، جو بھگوڑے ہیں وہ بھاگ گئے ہیں۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا تھا کہ قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے 123اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے ہیں۔

فرخ حبیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے باقائدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ 123اراکین اسمبلی کے استعفے قائم مقام اسپیکر نے منظور کرلیے ہیں۔

دوسری جانب قاسم سوری نے بھی کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے 123 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ارکان کے استعفے بطور قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی مجھے موصول ہوئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.