مشہورِ زمانہ ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے میلبرن میں آسٹریلین اوپن کا گرینڈ سلم ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔
سربیا کے جوکووچ نے روس کے ڈینیل مدیویو کو ہرا کر گرینڈ سلم ٹائٹل جیت لیا۔
ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کے کیرئیر کا یہ ریکارڈ نواں آسٹریلین اوپن ٹائٹل ہے۔
سربیا کے ٹینس اسٹار نے مدیویو کو 7-5، 6-2، اور 6-2 سے شکست دی، دونوں کے درمیان مقابلہ ایک گھنٹہ اور 54 منٹ تک جاری رہا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.