ملک میں موبائل بینکنگ صارفین کی تعداد 1 کروڑ 19 لاکھ ہوگئی، ملک میں 3 مہینوں میں موبائل بینکنگ کی 9 کروڑ 40 لاکھ ٹرانزیکشنز ہوئیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی ) نے مالی سال 2022 کی دوسری سہ ماہی میں ڈیجیٹل ادائیگیوں پر رپورٹ جاری کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اکتوبر سے دسمبر 2021 کے دوران ملک میں 33 ہزار400 ارب روپے مالیت کی 40 کروڑ ای ٹرانزیکشنز ہوئیں جبکہ موبائل بینکنگ کے ذریعے 22 سو ارب روپے مالیت کی ٹرانزیکشنز ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق انٹربینکنگ کے ذریعے 24 سو ارب روپے کی ادائیگیاں ہوئیں جبکہ ملک میں انٹرنیٹ بینکنگ صارفین کی تعداد 69 لاکھ ہے، جنہوں 3 مہینوں میں 3 کروڑ 83 لاکھ ادائیگیاں کی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ملکی ریٹیل شعبے میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا حجم بڑھ رہا ہے، 3 مہینوں میں ملک میں 92 ہزار 153 پوسئنٹ آف سیلز کے ذریعے 3 کروڑ 14 لاکھ ادائیگیاں ہوئیں، جن کی مالیت 178 ارب روپے سے زائد رہیں۔
رپورٹ کے مطابق دسمبر 2021 تک ملک میں 4 کروڑ 68 لاکھ پلاسٹک کارڈ جاری ہوئے۔
Comments are closed.