بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بلاول بھٹو کے وزیر خارجہ کا عہدہ لینے سے متعلق مشاورت

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری کے وزیر خارجہ کا عہدہ لینے سے  متعلق مشاورت کی گئی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد  کے زرداری ہاؤس میں پی پی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو  نے  شرکت کی، جبکہ اجلاس میں پیپلز پارٹی کی سینئر قیادت بھی شریک ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بلاول بھٹو کے وزیرخارجہ کا عہدہ لینے سے  متعلق مشاورت کی گئی، اجلاس میں وفاقی کابینہ میں شرکت کے لیے دوسرے ناموں پر بھی مشاورت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں شیری رحمان کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا قلم دان دینے کی تجویز دی گئی، خورشید شاہ کو مواصلات، نوید قمر کو پیٹرولیم کی وزارت دینے کی تجویز بھی سامنے آئی، جبکہ شازیہ مری کو انسانی حقوق کی وزارت دیے جانے کی تجویز دی گئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.