اگر آپ اپنے وزن کو کم کرکے جسم کو سڈول اور اچھا شیپ دینے کی خواہش رکھتے ہیں تو اس کے لیے آپکو موٹیویشن (خود کو تحرک دینا) کی ضرورت ہوتی ہے۔
اس حوالے سے حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں ایک تنومند دلہن بھاری لہنگا اور جیولری پہنے پش اپ کرتی نظر آرہی ہیں، اس بھاری بھرکم لباس اور جیولری کے ساتھ اپنی شادی کے دن دلہن نے بنا کسی مشکل کے فرش پر چند پش اپ لگائے۔
غالباً انہوں نے کسی میک اپ سلون میں یہ پش اپ لگائے اور اپنے بازو کے پٹھے بھی دکھائے۔
ان کے اس اقدام سے بظاہر ایسا لگا کہ وہ یہ ثابت کرنا چاہتی ہیں کہ فٹنس کے لیے اس سے بہتر کوئی موقع نہیں ہوسکتا ہے۔
بارہ سیکنڈز کی یہ ویڈیو چند ہی گھنٹوں میں وائرل ہوگئی، جس لوگوں نے خوب پسند اور شیئر کیا۔
Comments are closed.