پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے معروف سماجی شخصیت بلقیس ایدھی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ محترمہ بلقیس ایدھی کی رحلت کا سن کر نہایت رنجیدہ ہوں۔
عمران خان نے کہا کہ غرباء، بے گھر افراد خصوصاً یتیم اور بے آسرا بچوں کے حوالے سے ان کی ساکت و بے لوث خدمات نے ان کی شخصیت کو ایک نمونہ اور امید کا چراغ بنایا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ میری دعائیں اور ہمدردیاں ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔
معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی بیوہ بلقیس ایدھی انتقال کرگئی ہیں۔
بلقیس ایدھی 74 سال کی عمر میں کراچی کے نجی اسپتال میں دوران علاج چل بسیں، جہاں وہ ایک ماہ سے زیر علاج تھیں۔
ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق بلقیس ایدھی عارضہ قلب سمیت دیگر امراض میں مبتلا تھیں۔
Comments are closed.