وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی میں سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا، اس موقع پر انہوں نے تمام محکموں کو ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل پر توجہ دینے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ذمہ سندھ کے عوام کی خدمت ہے جس کے لئے تمام وزراء کام کریں۔
اجلاس کے دوران چیئرمین پی اینڈ ڈی نے کابینہ کو اے ڈی پی کی وسط سال 22-2021 پر بریفنگ دی۔
ترجمان کے مطابق بریفنگ میں بتایا گیا کہ31 دسمبر2021 تک مختص فنڈز میں سے 35 فیصد یا 77.87 ارب روپےجاری کیے گئے اور جاری شدہ فنڈز کا 56 فیصد یعنی 43.777 ارب خرچ کیے گئے ہیں۔
بریفنگ کے دوران اجلاس کو بتایا گیا کہ ایک ہزار 34 اسکیمز میں سے 825 اسکیمز رواں مالی سال میں مکمل ہوجائیں گی۔ وزیراعلیٰ نے تمام محکموں کو ترقیاتی کام مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
Comments are closed.