پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے کل ہونے والے کراچی جلسے میں شرکت کرنے والے شرکاء سے ایک خواہش کا اظہار کیا ہے۔
سابق وزیر اسد عمر نے جلسے سے متعلق ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ کل کراچی میں نئی تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے کیونکہ یہ جدوجہد اب سیاسی پارٹی کے لیے نہیں بلکہ حقیقی طور پر آزاد قوم کے لیے ہے۔
اسد عمر نے اپنے ٹوئٹ میں اس خواہش کا اظہار کیا کہ عمران خان کی خواہش ہے کہ کل کے جلسے میں شرکت کرنے والے لوگ زیادہ سے زیادہ تعداد میں پاکستان کا قومی پرچم ساتھ لے کر آئیں۔
واضح رہے کہ پشاور کے کامیاب پاور شو کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے کل کراچی میں مزار قائد پر جلسے کا اعلان کیا گیا ہے۔
Comments are closed.