پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے پی ٹی آئی چیئرمین، عمران خان کی عوامی تحریک کو قائدِ اعظم محمد علی جناح کی تحریک سے تشبیہ دے دی ہے۔
فواد چوہدری کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ ’قائد اعظمِ محمد علی جناح کی لیڈرشپ میں تحریک پاکستان رمضان کے مہینے میں چلی تھی اور اس کے بعد حقیقی آزادی کی تحریک سابق وزیر اعظم عمران خان کی لیڈر شپ میں چل رہی ہے۔‘
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 16 اپریل کو شہر قائد کراچی میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے۔
اس جلسے سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بھی خطاب کریں گے۔
Comments are closed.