اب تک آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں 6 وزرائے اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پیش کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 4 وزرائے اعظم عہدوں سے فارغ ہوئے، ایک تحریکِ عدم اعتماد واپس اور ایک ناکام ہوئی۔
پہلی تحریکِ عدم اعتماد 20 دسمبر 1997ء کو بیرسٹر سلطان کے خلاف پیش ہوئی جو واپس لے لی گئی تھی۔
سابق وزیرِ اعظم سردار عتیق احمد خان کے خلاف 3 جنوری 2009ء کو تحریکِ عدم اعتماد کامیاب ہوئی۔
سردار یعقوب خان کے خلاف 12 اکتوبر 2009ء کو تحریکِ عدم اعتماد پیش ہوئی جس پر انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
سابق وزیرِ اعظم راجہ فاروق حیدر خان کے خلاف 23 جولائی 2010ء کو تحریکِ عدم اعتماد پیش ہوئی۔
سابق وزیرِ اعظم راجہ فاروق حیدر خان نے تحریکِ عدم اعتماد آنے پر عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔
چوہدری عبدالمجید کے خلاف 22 جولائی 2013ء کو تحریکِ عدم اعتماد پیش ہوئی جسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
عبدالقیوم خان نیازی کے خلاف 12 اپریل 2022ء کو تحریکِ عدم اعتماد پیش ہوئی اور انہوں نے بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
Comments are closed.