بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آج اجلاس صرف عدم اعتماد پر ووٹنگ کیلئے بلایا گیا: چوہدری لطیف اکبر

آزاد کشمیر اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف چوہدری لطیف اکبر کا کہنا ہے کہ آج کا اجلاس صرف تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ کے لیے بلایا گیا ہے۔

’جیو نیوز‘ سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے آزاد کشمیر اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ آج کا ایجنڈا صرف تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ آج کے اجلاس میں قائدِ ایوان کا انتخاب نہیں کیا جاسکتا، وزیرِ اعظم مستعفی ہو جائیں تو صدر 14 روز کے اندراسمبلی کا اجلاس طلب کرتے ہیں۔

آوزیرِ اعظم آزاد جموں کشمیر کے انتخاب کے سلسلے میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس تاخیر کا شکار ہو گیا۔

چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ قائدِ ایوان کے انتخاب کے لیے اسپیکر اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کے مجاز نہیں، جب وزیرِ اعظم استعفیٰ دیں تو عدم اعتماد کے لیے بلایا گیا اجلاس بغیر کارروائی کے ملتوی ہوجاتا ہے۔

قائدِ حزبِ اختلاف نے مزید کہا کہ ماضی میں سردار یعقوب عدم اعتماد کے دوران مستعفی ہوئے تھے، سردار یعقوب کے مستعفی ہونے کے بعد صدر نے قائدِ ایوان کے انتخاب کے لیے الگ سے اجلاس طلب کیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.