بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کو وزارتیں دی جارہی ہیں، فیاض الحسن کا الزام

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے الزام لگایا ہے کہ پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کو موجودہ حکومت میں وزارتیں دی جارہی ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  فیاض الحسن چوہان  نے کہا کہ منحرف اراکین کو وزارتوں کے لیے تقسیم کا فارمولا جاری ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ علیم خان، ترین اور اسد کھوکھر کو ایک دو وزارتیں ملیں گی۔

 پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اگر مزاری جانبدار ہیں تو کیسے اجلاس چلا سکیں گے، انٹراکورٹ میں جارہے ہیں کہ ڈپٹی اسپیکر اجلاس نہیں چلا سکتے۔

 فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ منحرف اراکین رابطہ کررہے ہیں کیونکہ وہ پریشان ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.