وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں جنوبی پنجاب صوبہ ہم نے بنانے کا کہا ہے، سندھ میں کوئی نیا صوبہ نہیں بن رہا، پنجاب میں بنے گا۔
سیہون شریف کے قریب واہڑ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہوں گے، پہلا مرحلہ 26 جون جبکہ دوسرا مرحلہ جولائی میں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ساری جماعتیں مل کرفیصلہ کریں گی کہ یہ حکومت کتنا عرصہ چلے گی۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے جو بھی مسائل ہیں وہ ہم نے وزیراعظم کے سامنے رکھے۔ میں جلد وزیر اعظم سے اسلام آباد میں ملاقات کروں گا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ میں پانی کی قلت کی وجہ سندھ کو حصے کا پانی نہیں ملنا ہے۔ وزیر اعظم سے پانی کے مسئلے پر بات کی ہے۔
انھوں نے کہا کہ صدر اور وزیرخارجہ سے متعلق تمام جماعتیں متفقہ فیصلہ کریں گی۔
Comments are closed.