بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سیاسی مداخلت کے ہمارے موقف کی ڈی جی آئی ایس پی آر نے تائید کی ہے، شاہ محمود

 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی ایک بیلنس پریس کانفرنس تھی۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی مداخلت کے ہمارے موقف کی ڈی جی آئی ایس پی آر نے تائید کی ہے۔

 اپنے ایک بیان میں لیٹرگیٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے شاہ محمود نے کہا کہ یہ ایک سیکریٹ دستاویز ہے اس کو پبلک اس طرح نہیں کرنا چاہیے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مناسب حل یہ ہے کہ سپریم کورٹ جوڈیشل کمیشن تشکیل دے۔

انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان مناسب ٹی او آرز  کے ساتھ چھان بین کروائیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.