پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان جونئیر لیگ کروانے کا اعلان کردیا۔
کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان جونئیر لیگ کی تیاریوں کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کا کہنا ہے کہ پہلی بین الاقوامی لیگ کا اعلان کر کے خوشی ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان جونئیر لیگ کے لیے انتھک محنت اور منصوبہ بندی کی ہے۔
رمیز راجا کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کا انتخاب ڈرافٹ سے ہوگا، شہروں کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ لیجنڈز اور آئیکون نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ ڈگ آؤٹ میں بیٹھیں گے۔
چیئرمین پی سی بی کے مطابق پاکستان جونئیر لیگ پی سی بی پاتھ وے پروگرام کی کڑی ہے۔
Comments are closed.