بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاک فوج کے افسر پر تشدد، ن لیگی رہنما سلمان رفیق اور حافظ نعمان گرفتار

پاک فوج کے افسر حارث پر تشدد کے کیس میں نامزد مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سلمان رفیق اور حافظ نعمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

اس سے قبل پولیس کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کےرہنماخواجہ سلمان رفیق اورحافظ نعمان کو مقدمہ میں نامزد کردیا گیا۔

مدعی مقدمے کا کہنا تھا کہ خواجہ سلمان رفیق اورحافظ نعمان کی ایما پر حارث کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

ن لیگ کے رہنما خواجہ سلمان رفیق  کا تھانا گارڈن ٹاؤن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حارث صاحب اور تمام شہری ہمارے لیے قابل احترام ہیں، ہم نے اپنے اداروں اور عدالتوں کا احترام کرنا ہے۔

خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ کل کا واقعہ قابل مذمت ہے جنہوں نے یہ کیا ان کو قانون کے حوالے کردیا۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ قانون سے کوئی سے بالا تر نہیں، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہونا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.