funny will send nudes in 20 minutes no hookups hookup Wyoming being honest about wanting hookup reddit st louis hookups reddit american hookup lisa wade pdf

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور ہائی کورٹ: پی ٹی آئی کی 4 اراکین پنجاب اسمبلی کی بازیابی کیلئے درخواست

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی تین خواتین سمیت 4 اراکین پنجاب اسمبلی کی بازیابی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ 

حبس بے جا کی یہ درخواست پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سبطین خان نے دائر کی، جس پر عدالت نے سی سی پی او کو کل کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔ 

سبطین خان نے کاردار، اعجاز آگسٹن، ساجدہ یوسف اور عائشہ چوہدری کی بازیابی کی استدعا کی ہے۔ درخواست میں مسلم لیگ ن کے حمزہ شہباز کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ 

عدالت نے سی سی پی او کو ان اراکین سے رابطہ کرکے عدالت کو کل آگاہ کرنے کی ہدایت کردی۔ درخواست صفدر شاہین پیرزادہ ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی۔ 

پارلیمانی لیڈر سبطین خان نے اغوا کا الزام حمزہ شہباز پر لگایا۔ درخواست گزار کے مطابق 7 مارچ کو حکومت ہٹانے کے لیے غیر ملکی سازش تیار کی گئی۔ 

3 اپریل کو اسمبلی میں جھگڑا ہونے پر اجلاس 6 اپریل تک ملتوی کیا گیا۔ جب اراکین اسمبلی گھر چلے گئے تو تحریک انصاف کے ان اراکین کو اغوا کر لیا گیا۔

درخواست گزار کے مطابق ان اراکین کا اغوا میڈیا پر بھی دکھایا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان میں سے کچھ مغوی ارکان کو گلبرگ کے نجی ہوٹل میں رکھا گیا ہے۔ سبطین خان نے ان ارکان کو بازیاب کرانے کی استدعا کی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.