بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

85 سالہ برطانوی خاتون دنیا کی معمر ترین اسکوائش کھلاڑی قرار

برطانیہ سے تعلق رکھنے والی 85 سالہ خاتون کو دنیا کی سب سے معمر اسکوائش کھلاڑی قرار دیا گیا ہے۔ 

گینز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق انگلینڈ کے سفوک کاؤنٹی کے علاقے ڈیلہیم کی 85 سالہ مارگریٹ آرمسٹرانگ نے کہ ریکارڈ 84 سال اور 347 دن کی عمر میں متحرک اسکوائش کھلاڑی کے طور پر اپنے نام کیا ہے۔

اس حوالے سے گنیز ورلڈ ریکارڈ نے ان کی عمر اور بطور کھلاڑی اسٹیٹس کی   تصدیق کی۔

مارگریٹ آرمسٹرانگ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ انہیں بعض لوگوں نے یہ تجویز دی تھی کہ مجھے عالمی ریکارڈ کا جائزہ لینا چاہیے اور جب ایسا کیا گیا تو معلوم ہوا کہ ایک 84 سالہ شخص اس ریکارڈ کا حامل ہے۔ 

جس پر مجھے اندازہ ہوا کہ میری عمر تو 85 سال کے قریب ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اسکوائش نارتھ ووڈ کلب شمالی لندن میں اس وقت کھیلنا شروع کی، جب وہ موسم کی وجہ ٹینس میچز کھیلنے کے منصوبے سے مایوس ہوئیں۔

ان کے مطابق چند برس قبل ایک کار ایکسیڈنٹ میں اپنے پاؤں کھودینے کے باوجود وہ ہفتے میں دو مرتبہ اسکوائش کھیلتی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.