بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مریم نواز کی عمران خان پر تنقید

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج تمہارے جھوٹ تار تار ہوگئے ہیں، اقتدار سے چمٹے رہنے کے لیے تم نے خطرناک کھیل کھیلا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی جیسے سنجیدہ فورم کو سازشی ڈرامے کے لیے استعمال کیا۔ ’Absolutely Not‘ کا جھوٹا نعرہ ان اڈوں کے لیے لگایا جو کبھی مانگے ہی نہیں گئے تھے۔

مریم نواز نے کہا کہ  این آر او کے لیے اسٹیبلشمنٹ کےترلے کیے، جھوٹ بولا کہ انہوں نے آپشن دیے تھے۔

رہنما مسلم لیگ ن  نے کہا کہ وقت آ گیا ہے تمہارے ایک ایک جھوٹ کا محاسبہ کیا جائے، کرسی کی خاطر قومی سلامتی سے کھیلنے کی قابل مذمت کوششوں کا محاسبہ کیا جائے۔

انہوں نے  کہا کہ حوصلہ رکھو، اب سامنا کرنا، ہمیشہ کی طرح بھاگ نہ جانا کیونکہ یہ قوم تمہیں اب بھاگنے نہیں دے گی!

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.