اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق بینکوں کا ہاؤسنگ اور کنسٹرکشن فنانسنگ کا پورٹ فولیو 31 مارچ 2022 تک 404 ارب روپے ہوگیا ہے۔ مارچ 2021 میں یہ پورٹ فولیو 204 ارب روپے تھا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں کو 2022 تک ہاؤسنگ اور کنسٹرکشن پورٹ فولیو 560 ارب روپے کرنے کا ہدف دیا ہے۔ مقررہ ہدف ملکی نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں کا 7 فیصد ہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں کو 11 اپریل تک ہاؤسنگ فنانسنگ کیلئے 409 ارب روپے کی درخواستیں موصول ہوئیں۔
بینکوں نے کم لاگت مکانوں کے لئے 180 ارب روپے کی منظوری دی ہے، جبکہ بینکوں نے کم لاگت مکانوں کو 66 ارب کی فنڈنگ جاری کردی ہے۔
Comments are closed.