پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے اپنی پارٹی کے اراکین کی جانب سے استعفے دیے جانے کے عمل کی تعریف کی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ وہ استعفے دینے کے لیے تحریک انصاف کے 123 اراکین اسمبلی کو سراہنا چاہتے ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ قاسم سوری نے ان کے استعفے منظور کر لیے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ تحریک انصاف کے اراکین ایک آزاد اور خود مختار پاکستان اور بیرونی مداخلت کے تحت بننے والی حکومت کے خلاف عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ عدالت سے ضمانت پر ہونے والے مجرموں کو اقتدار تک پہنچایا گیا جو کسی بھی آزاد اور اپنی عزت کرنے والی قوم کی بدترین توہین ہے۔
Comments are closed.