اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹس کو ہراساں نہ کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ نے 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عدالت کو بتایا گیا کہ سیاسی ورکرز اور ایکٹیوسٹس کو ایف آئی اے ہراساں کررہا ہے، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پیکا ایکٹ کے تحت اختیارات کا غلط استعمال کیا جارہا ہے۔
تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وکیل کے مطابق ڈاکٹر ارسلان خالد کے گھر چھاپہ مار کر غیر قانونی حراست میں رکھا گیا، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ڈائریکٹر کو کل ریکارڈ سمیت طلب کرلیا گیا۔
حکم نامے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کو عدالتی حکم کی کاپی خصوصی پیغام رساں کے ذریعے بھجوانے کی ہدایت کردی، جبکہ عدالت نے فریقین کو بذریعہ ٹیلی فون بھی عدالتی حکم سے آگاہ کرنے کی ہدایت کی۔
Comments are closed.