بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

نیپرا نے لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے لیا، کارروائی کا بھی آغاز

نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک میں جاری لوڈ شیڈنگ کا نوٹس لے لیا، اس حوالےسے کارروائی کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں جاری لوڈ شیڈنگ پاور پلانٹس کی بندش کی وجہ سے ہے۔

نیپرا کے مطابق آئل یا فنی خرابی کے باعث بند پاور پلانٹس کے سربراہان کو کل طلب کرلیا ہے۔ 

ریگولیٹر کا کہنا ہے کہ پاور پلانٹس کی بندش پر سربراہان سے وضاحت طلب کی جائے گی۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ اتھارٹی نے این پی سی سی اور سی پی پی اے کو بھی کل طلب کر لیا۔

نیپرا نے لوڈ شیڈنگ پر ڈسکوز اور کے-الیکٹرک کے خلاف شکایات کا بھی سخت نوٹس لیا ہے۔ 

نیپرا کے مطابق ڈسکوز اور کے-الیکٹرک حکام کو بھی 19 اپریل کو وضاحت کے لیے طلب کر لیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.