پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے اس میچ ٹاس کے موقع پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کا کہنا تھا کہ میدان میں اوس سے فائدہ اٹھائیں گے۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہم مخالف ٹیم کو 140 رنز تک روکنے کی کوشش کریں گے۔
دوسری جانب ملتان سلطانز کے کپتان کا کہنا تھا کہ وہ آج اپنی بہترین ٹیم کے ساتھ میدان میں اترے ہیں اور کنڈیشنز سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کپتان شاداب خان، الیکس ہیلز، فل سالٹ، حسین طلعت، آصف علی، افتخار احمد، لوئیس گریگوری، فہیم اشرف، حسن علی، ظفر گوہر اور محمد وسیم جونیئر شامل ہیں۔
ملتان سلطانز کی ٹیم کپتان محمد رضوان، کرس لین، جیمز وینس، ریلی روسو، صہیب مقصود، خوشدل شاہ، شاہد آفریدی، کارلوس بریتھ ویٹ، سہیل تنویر، محمد عمر اور صہیب اللہ پر مشتمل ہے۔
Comments are closed.