پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے ترجمان نے عمران خان کے گمراہ کن بیانیے کا پول کھول دیا ہے۔
اپنے بیان میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ ترجمان پاک فوج نے بیرونی سازش، اڈے مانگنے کو جھوٹ اور ذہنی اختراع قرار دیا۔
سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ عمران خان کارگردگی تو دکھا نہ سکے اور عوام کو ایک جھوٹے فریب میں پھنسانے میں لگ گئے۔
انہوں نے کہا کہ عمران کا امریکہ مخالف بیانیہ بھی 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریوں کی طرح نکلا۔
Comments are closed.