بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

عمر گل کا آج سالگرہ کی مبارکباد دینے والوں کو سرپرائز

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری بولر عمر گل نے آج سالگرہ کی مبارکباد دینے والے ساتھیوں، دوستوں کو ایک بڑا سرپرائز دے دیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی عمر ایک معمہ ہی بنی ہوئی ہے کیونکہ ویکیپیڈیا اور ان کی آٹو بائیوگرافی میں پیدائش کا سال مختلف ہے۔

ویکی پیڈیا، کرک انفو و دیگر مقامات کے مطابق آج عمر گل 38 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔

ایسے میں لیجنڈری بولر کے چاہنے والے بڑی تعداد میں انہیں سالگرہ کے پیغامات بھیج رہے تھے۔

کرکٹر نے ان پیغامات پر ردعمل دینے کے بجائے ایک ٹوئٹ شیئر کیا جو ان کے چاہنے والوں کیلئے حیرت کا باعث بنا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ آپ سب کا شکریہ جو آج مجھے مبارکباد دینے کے لیے وقت نکال رہے ہیں لیکن میں نے اپنی بائیو کو اپ ڈیٹ کیا ہے ۔

عمر گُل نے کہا کہ میری سالگرہ اصل میں 15 اکتوبر کو ہے، لہذا میں انشاء اللہ اکتوبر میں آپ کی خواہشات کا منتظر رہوں گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.