بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آسٹریلین ٹیم کو دورۂ پاکستان میں دھمکی دینے والا ملزم گرفتار

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو دورۂ پاکستان کے دوران دہشت گردی کا نشانہ بنانے کے حوالہ سے دھمکی دینے والے ملزم کو فیصل آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق سرفراز کالونی کے رہائشی ملزم عرفان نے 23 مارچ کو آسٹریلین وزارت خارجہ میں موبائل فون سے کال کی اور دھمکی دی کہ آسٹریلین کرکٹ ٹیم کو لاہور میں دہشت گرد حملے کا نشانہ بنایا جا ئے گا۔

اس دھمکی سے ٹیم میں خوف و ہراس پھیلا جسے فول پروف سیکیورٹی سے کنٹرول میں رکھا گیا۔

اس حوالے سے اسپیشل برانچ کی رپورٹ پر پولیس نے دھمکی کیلئے استعمال موبائل فون نمبر اور اس کے ڈیٹا سے ملزم کو ٹریس کیا اور گرفتار کر کے تھانہ غلام محمد آباد میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ 7 اور ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.