الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری کردیا۔
پنجاب میں پہلے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات 9 جون کو ہوں گے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے بلوچستان حکومت کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن میں بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔
چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا وکلاء کے ہمراہ پیش ہوئے اور بتایا کہ بلوچستان اسمبلی نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی قرارداد پاس کی ہے۔
چیف الیکشن کمشنر نے اس پر ریمارکس دیئے کہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخاب میں تاخیر نہیں ہو سکتی۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کی منظورکردہ قرارداد کی کوئی اہمیت نہیں، مردم شماری حلقہ بندیوں کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر بحث لایا گیا، سپریم کورٹ کی واضح ہدایت ہے، بلدیاتی الیکشن ہر صورت کرانے ہیں۔
Comments are closed.