بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

امریکی صدر جو بائیڈن یوکرین کا دورہ کریں گے؟

امریکا جنگ زدہ ملک یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کے لیے ایک اپنےاعلیٰ سطحی حکّام کو یوکرین بھیجنے پر غور کر رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس کے دورۂ یوکرین پر جانے کے حوالے سے بھی غور کیا جارہا ہے۔

تاہم رپورٹس کے مطابق، اس بات کا زیادہ امکان ہے کہ سیکریٹری آف اسٹیٹ اینٹونی بلنکن یاسیکریٹری دفاع  لائیڈ اوسٹن کو یوکرین کا دورہ کرنے کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔

خیال رہے کہ یہ رپورٹس اس وقت میں سامنے آئی ہیں جب کئی یورپی سربراہانِ مملکت اور حکومتی سربراہان صدر زیلنسکی سے ملاقات کے لیے یوکرین کے دارالحکومت کیف گئے ہیں۔

گزشتہ جمعہ کو یوروپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لوئین کیف میں موجود تھیں اور اس کے ایک دن بعد برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن صدر زیلنسکی سے ملاقات کے لیےکیف گئے تھے ۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.