hookup lynchburg va hookup que significa hookup Middletown Delaware hookup Colmar

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ڈپٹی اسپیکر کا قومی اسمبلی اجلاس تاخیر سے بلانے کا اقدام عدالت میں چیلنج

قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے بلانے کااقدام عدالت میں چیلنج کر دیا گیا۔

نون لیگ کے مرتضیٰ جاوید عباسی نے قومی اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے بلانے کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے اقدام کے خلاف پٹیشن اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر دی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اجلاس 22 اپریل تک ملتوی کرنے کا 13 اپریل کا سرکلر آئین سے متصادم ہے۔

اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروادی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کو اسپیکر اسمبلی کے الیکشن کے لیے اجلاس فوری بلانےکی ہدایت کی جائے۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ سیکریٹری پارلیمانی امور اور سیکریٹری اسمبلی کو 16 اپریل کو اجلاس بلانے کی ہدایت کی جائے۔

یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کو اسپیکر قومی اسمبلی کے اختیارات استعمال کرنے سے روکا جائے۔

درخواست میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری، سیکریٹری پارلیمانی امور اور سیکریٹری اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.