وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے چیف الیکشن کمشنر راجہ سکندر سلطان کو فون کر کے ضمنی انتخابات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
چیف الیکشن کمشنر راجہ سکندر سلطان نے وزیرِ اعلیٰ سندھ کو بتایا کہ الیکشن کمیشن ضمنی انتخاب منصفانہ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔
انہوں نے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مزید کہا کہ ضمنی انتخاب کے دوران کوئی کوتاہی یا سیاسی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ سے فون پر چیف الیکشن کمشنر کا یہ بھی کہنا ہے کہ تھرپارکر میں پی ٹی آئی کے امیدوار نظام الدین راہموں کے الزامات بےبنیاد ہیں، تھرپارکر میں ووٹنگ کا عمل پرُ امن طور پر جاری ہے۔
Comments are closed.